1,920

حضرت فاطمہ زہرا ؐ کا امام زمانہ اور خلیفہ کون تھا؟؟

سوال ۲: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی متفق بین الفریقین حدیث ہے:’’ من مات ولم یعرف امام زمانہ فقد مات میتۃ جاھلیۃ‘‘(جو اپنے زمانہ کے امام کی معرفت کے بغیر دنیا سے چلاجائے تو وہ جاہلیت و کفر کی موت مرتا ہے۔) اس طرح کی بہت سی حدیثیں ہیں جیسے ’’ اگر کوئی مرجائے اور اس کی گردن پر زمانہ کی خلیفہ کی بیعت نہ ہوتو جاہلیت و کفر کی موت مرتا ہے۔‘‘ مذکورہ حدیث کو دنیا کا کوئی مسلمان انکار نہیں کرسکتا ہے۔مگر یہ حقیقت بھی اپنی جگہ بالکل متفق علیہ ہے جس میں کسی مسلمان کو شک نہیں ہے کہ جناب صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے ابوبکر کی ہرگز بیعت نہیں کی اور ابوبکر سے ناراضگی اور غضب آلود حالت میں دنیا سے رخصت ہوئی ہیں۔

(مسند احمد:۱؍۶، صحیح بخاری:۴؍۴۲، سنن الکبریٰ بیہیقی : ۶؍۳۰۰ فتح الباری: ۱۳۹، عمدۃ القاري ١٥؍۱۹)

دنیا کا کوئی مسلمان کیا یہ ماننے کیلئے تیار ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اپنے وقت کے امام کی معرفت اور بیعت کے بغیر دنیا سے چلی گئی ہیں؟؟؟

___کیا یہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا (جن کے بارے میں اہل سنت جانتے ہیں کہ وہ ابوبکر وعمر سے افضل ہیں)

معاذاللہ جاہلیت کی موت کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوئی ہیں؟؟؟

___کیا جگر گوشۂ رسول جنہیں اذیت دینا حرام اور کفر کا موجب ہوتا ہے ، اپنے زمانہ کے امام کی بیعت کے بغیر دنیا سے چلی گئیں؟؟

___عالم اسلام میں کس میں ہمت ہے کہ وہ ایسی بات کہے؟ اگر ایسا نہیں تو پھر بتائیے حضرت فاطمہ زہرا ؐ کا امام زمانہ اور خلیفہ کون تھا؟؟

Short URL : https://saqlain.org/so/5evh

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.