خدا نے اپنے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جو معجزات عطا فرماے ان میں ایک قرآن ہے اور دوسرا اہم معجزہ آپؐ کی آل پاک ہے۔ حضرت ختمی مرتبت نے جہاں قرآن میں موجود “اھدنا الصراط المستقیم” جیسی دعا کی نماز میں تکرار کا حکم دیا ہے، وہیں آپؐ نے حدیث ‘ثقلین’ میں ان حضرات کی نشاندہی بھی فرمائ ہے۔ اہلبیتؑ کے بارہ امام سب کے سب ‘سفینہ نجات’ اور ‘ہدایت کا چراغ’ ہیں مگر سید الشہداء علیہ السلام کو کچھ خصوصیات حاصل ہیں۔ آپؑ کی قبر کی مٹی بلکہ اطراف کی مٹی بھی خاک شفا ہے۔ دیگر ائمہؑ نے اپنے چاہنے والوں کو سید الشہداء کی زیارت کا حد درجہ شوق دلایا ہے۔ آپؑ کے لیے مخصوص دنوں کے لیے الگ الگ زیارتیں وارد ہوئ ہیں۔ ان زیارات میں روز ‘اربعین’ کی زیارت کو بھی ایک اہمیت حاصل ہے۔
امام حسن عسکری علیہ السلام کا فرمان ہے:
“علامات المؤمنين خمس : صلاةُ الاحدي و الخمسين و زيارةُ الاربعين والتـَختم في اليَمين و تـَعفيرُ الجـَبين و الجَهر ببسم الله الرحمن الرحيم.”
“مومن میں پانچ علامتیں پائ جاتی ہیں :
• روز 51 رکعت نماز ادا کرنا ،
• زیارت اربعین پڑھنا ،
• انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہننا ،
• نماز میں پیشانی کو خاک پر رکھنا ، اور
• نماز میں ‘بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم’ کو بلند آواز میں پڑھنا۔”
( بحار الانوار ، ج 98 ، ص 329، مصباح المتهجد، شيخ طوسي، ص 730)
ہر معصوم کے لیے اس کے روز ولادت اور روز شہادت کے موقع کی زیارتیں ملتی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے لیے روز بعثت، روز غدیر و روز مباہلہ کی بھی زیارت ملتی ہے جس سے ان ایام کا ان حضرات سے نسبت کا بھی پتہ چلتا ہے اور اس دن کی اہمیت کا اندازہ بھی ہو جاتا ہے۔ ہمارے تمام ائمہؑ شہید راہ خدا ہیں مگر غور طلب بات یہ ہے کہ کسی اور معصوم کے لیے ان کا روز اربعین (چالیسواں) نہیں منایا جاتا۔ یہ خصوصیت صرف شہید اعظم امام حسینؑ ہی کو حاصل ہے۔ اگر امام حسن عسکری علیہ السلام کی یہ روایت نہ ہوتی تو شائد اس دن کی اہمیت اور نسبت کا اندازہ نہ ہوتا۔ گیارہویں امام نے اس زیارت کو مومن کی پانچ علامتوں میں سے ایک شمار کیا ہے۔ ان پانچ علامتوں میں سے چار علامتیں وہ ہیں جن کو روزانہ ادا کرنا ہے یہاں تک کہ یہ معمول مومن کی زندگی کا حصّہ بن جائے، مگر زیارت اربعین کا تعلق ایک خاص دن سے ہے۔ اس لیے اس زیارت کی اہمیت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
خداوند عالم ہم سب کو امام حسن عسکری علیہ السلام کی اس حدیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے اور ہر مومن و مومنہ کو روز اربعین امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی توفیق عطا کرے۔
بخش هفتم: عزاداری در اہل سنت گریہ و اشک اهل سنت کے علماء کی نظر…
بخش پنجم: امام حسین کی عزاداری معصومین کی سیرعت میں الف:کربلا واقع ہونے سے بہت…
بخش چهارم: سنت نبوی میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری رسول اللہ صلی اللہ…
بخش سوم: مقام گریہ اور آنسو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت…
دوسرا حصہ: قرآن اور پیغمبروں کی نظر میں رونے اور آنسوؤں کی اہمیت 1 ـ…
مقدمہ: یہ بات واضح ہے کہ عزاداری اور خوشی منانا ایک فطری امر ہے جو…