اہل تسنّن کا ایک اہم فرقہ جو اپنے آپ کو سلفی کہتا ہے اور لوگ انہیں وہابی کہتے ہیں اس بات کا عقیدہ رکھتے ہیں کہ ‘ہر وہ کام جو رسولؐ الله نے نہیں انجام دیا وہ بدعت ہے. ایسے کام میں کوئ اچھائ نہیں ہے بلکہ اس کو ترک کر دینا چاہیئے’. اور اسی وجہ سے یہ لوگ عید میلاد النبیؐ کے منائے جانے کو بھی خلاف اسلام اور بدعت جانتے ہیں.
ان سے سوال یہ ہے کہ اُن کے عقپیدہ کے مطابق رسولؐ الله نے اپنی زندگی میں کسی کو جانشین نہیں منتخب کیا ہے تو آلِ سعود کو کیا اختیار ہے کہ وہ اپنا جانشین منتخب کریں؟ یہ خود ,امّت کو اختیار کیوں نہیں دیتے کہ وہ اپنے لئے خود سربراہ چنیں؟