رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امام حسینؑ پر گریہ کرنا: اہل تسنن حوالے

ماہ محرم کا چاند جس طرح اہلبیتؑ کے ماننے والوں کو غمگین اور محزون کردیتا ہے اسی طرح ان کے مخالفین کو بھی پریشانی میں ڈال دیتا ہے۔ ہر سال محرم کی آمد کے ساتھ ہی امام حسینؑ پر گریہ مزید پڑھیں

حدیث ‘ضحضحاح’ کی رد

جناب ابوطالبؑ کے مشرک ہونے کے جو ناقص دلائل پیش کیے جاتے ہیں ان میں سرِ فہرست یہ حدیث ہے جس کو ‘حدیث ضَحضاح’ کے نام سے مشہور کیا گیا ہے۔ اصطلاحی معنوں میں ‘ضَحضاح’ جہنم کا وہ مقام ہے جو سب سے اوپر ہے اور جہاں پر سب سے کم درجے کا عذاب ہوگا۔ اس روایت کو بنی امیہ کے نمک خوار مغیرہ بن شعبہ نے رسولؐ اللہ کے چچا عباس بن عبد المطلب سے نقل کیا ہے۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اس روایت کو بخاری اور مسلم دونوں نے اپنے اپنے طریقوں سے نقل کیا ہے۔ اس کے جملے کچھ اس طرح ہیں-