عمر کے ہاتھوں بنت رسول کے قتل پر مدینہ کے لوگ کیوں خاموش رہے اور کوئی اقدام نہیں کیا؟

https://api.soundcloud.com/tracks/1931613878

الف۔ کیا بنی ہاشم اور بہت سے وہ لوگ کہ جنہوں نے سقیفہ اور اس زمانہ کے واقعات اور حادثات پر اعتراض کیا اور حضرت فاطمہؐ زہرا کے گھر میں جمع ہوکر ابوبکر کی بیعت سے انکار کیا مدینہ کے باشندے نہیں تھے؟

ب۔ کیا رسولؐ خدا نے مدینہ کے لوگوں کو حق و باطل کی شناخت کا معیار بنایا تھا یا حضرت علی علیہ السلام کو؟
اگر مدینہ کے لوگوں کا عمل اور کردار حق و باطل کی شناخت کا معیار ہے تو خلیفہ سوم کا قتل اور ان کی بیوی نائلہ (1) سے پیچھا چھڑانا اور اس پر اعتراض کرنا، خلیفہ کے جنازہ میں شرکت نہ کرنا، مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے سے منع کرنا، اور خلیفہ کے جنازہ کو یہودیوں کے قبرستان میں دفن کرنا۔ و…… یہ سب جائز اور مباح تھا؟۔

اور خلیفہ کو قتل کرنے والے صرف مقصر اور گناہگار ہی نہیں ہیں بلکہ جزائے الہی کے بھی مستحق ہوں گے اور ان کی قدردانی اور شکریہ بھی ادا ہونا چاہئے اس لئے کہ مدینہ کے لوگ بھی قتل عثمان کے موقع پر خاموش رہے اور کوئی کاروائی نہیں کی۔

اگر مدینہ کے لوگوں کا عمل اور کردار ہی حق و باطل کی شناخت کا معیار ہوگا تو اس صورت میں یزید کہ جس نے مدینہ پر حملہ کیا اور صحابہ کا قتل کیا نیز مسلمانوں کا قتل عام اور ان کی ناموس کو مباح کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یزید نہ تو مقصر ہے اور نہ ہی اس نے کسی معصیت کا ارتکاب کیا ہے اس لئے کہ مدینہ کے لوگوں نے یزید کے مقابلہ اور اس کی مخالفت میں کوئی اقدام نہیں کیا۔ (اس فقرے کے مخاطب وہ مسلمان ہیں جو اپنے کو اہلسنت والجماعت کہتے ہیں جن کے نزدیک یزید فاسق، فاجر اورشرابخور تھا)
------------------------------------------------------------------------
(1) ((فغمز اوراقھا و قال: انّھا لکبیرۃ عجیزۃ))۔ تاریخ طبری، ج۲، ص۶۷۶، حوادث سال۳۵ھجری۔

Short URL : https://saqlain.org/krvi
saqlain

Recent Posts

کیا بنی امیہ واقعی قریش سے ہیں??

اقوال اہلبیت علیہم السلام سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ 'یزید و معاویہ'…

4 days ago

شیعہ رافضی کیوں ہیں؟

اہل تسنّن علماء نے اپنے دین کی بنیاد خلافت پر رکھی ہے جس میں خاص…

2 weeks ago

بتریہ: ولایتِ اہلِ بیتؑ کو ادھورا کرنے والا ایک منحرف شیعہ گروہ

تاریخِ تشیع میں بعض ایسے گروہ پیدا ہوئے جو خود کو اہلِ بیتؑ سے منسوب…

2 weeks ago

پیغام غدیر

خطبہ غدیر محض ایک تاریخی واقعہ کی جھلکی یا مولا علی علیہ السلام کی فضیلت…

3 weeks ago

امام حسینؑ نے یزید کی بیعت کیوں نہیں کی؟

تقیہ، قیام اور الٰہی مشیت کے تناظر میں ایک تحقیقی جائزہ واقعۂ کربلا کے بارے…

2 months ago

نص کے مقابلے میں اجتہاد؟ ( تاریخی و اصولی جائزہ)

فقہ اسلامی کی دو اہم ترین بنیادیں ہیں :ایک نص دوسرے اجتہاد۔ نص سے مراد…

2 months ago